Friday, 28 August 2015

بوبکر و عمر نیک سیرت والے تھے اور امت میں دونوں نے عدل قائم کیا

آیت اللہ سید ابوالفضل برقعی رضوی جو دفاع انصارو مہاجرین پر ایک کتاب"رھنمود سنت و رد اھل بدعت" لکھ چکے.آپ کتاب شاھراہ اتحاد بررسی نصوص امامت میں فرماتے ھیں:

"امامیہ کی قدیم کتابیں اس بات کی شاھد ھیں کہ علی ع نے خلفاء کی تعریف و تمجید کی ھے.جیسا کہ حضرت ابوبکر کے متعلق علی ع نے فرمایا:
فتولی ابوبکر ففارق واقتصد
'ابوبکر حاکم بنے اور راہ اعتدال کو اپنا کر فوت ھوئے'(کشف المحجۃ لثمرہ المھجہ،سید ابن طاؤوس ،چاپ نجف 1370 ھ،صفحہ 177)

اور حضرت عمر کے متعلق فرمایا:
تولی عمر الامر وکان مرضی السیرۃ میمون النقیہ
'عمر خلیفہ بنے اور آپ پسندیدہ سیرت اور فرخندہ نفس والے شخص تھے'(الغارات، ابو اسحاق ثقفی الجزء الاول صفحہ 308)

اور ان دونوں ابوبکر وعمر کے بارے میں علی ع نے فرمایا:
احسنا السیرۃ وعدلا فی الامۃ
'ابوبکر و عمر نیک سیرت والے تھے اور امت میں دونوں نے عدل قائم کیا.'(وقعۃ الصفین صفحہ 201)

اور کیوں علی ع نے حضرت عمر کو اپنا داماد بنایا؟؟(منتھی الآمال شیخ عباس قمی،صفحہ 186،وسائل الشیعہ جلد 5،کتاب الصلوۃ صفحہ 383)

اور کیوں(بقول آپ لوگوں کے) غاصبین خلافت کے نام پر اپنے فرزندوں کے نام رکھے(الارشاد شیخ مفید،دارالمفید للطباعۃ والنشر،جلد 1 ص 354، منتھی الآمال صفحہ 88 و 382)"

آیت اللہ سید ابوالفضل ابن الرضا برقعی رضوی مرحوم،متوفی 1993 عیسوی

No comments:

Post a Comment