Friday, 28 August 2015

غیر خدا کا نام لے کر قسم اٹھانے کو شرک شمار کیا گیا ہے

اسلام میں غیر خدا کا نام لے کر قسم اٹھانے کو شرک شمار کیا گیا ہے. رسول خدا(ص) نے فرمایا :

 «مَن حَلَفَ بِشَئٍ مِن دُونِ اللهُ فَقَد أشرَكَ [او قال: ألا هُوَ مُشرِكٌ].»

 "جو شخص اللہ کے علاوہ کسی غیر کی قسم کھائے تو اس نے شرک کیا یا فرمایا کہ خبردار وہ مشرک ہے"۔  (مصنف عبدالرزاق، ج8، حدیث 15926)

 استاد و معلّم  جناب شیخ عباس قمی نے  نیز نقل کیا ہے کہ رسول اللہ ص نے فرمایا: «مَن حَلَفَ بِغَيرِ اللهِ فَقَد أشرَكَ [و في بعض الرِوايات: «فَقُد كَفَرَ بِالله»] = جو شخص غیر خداغیر اللہ) کی قسم اٹھائے تو اس نے شرک کیا اور بعض روایات کے مطابق اس شخص نے کفر کیا » (مستدرک الوسائل، چاپ سنگی، ج3، ص51 و 54)

  کتب اهل سنّت میں  نیز اس کے مشابہ   روایات دیکھنے کو ملیں گی. اس جملہ سے : ایک شخص نے جب کعبہ کی قسم کھائی تو ہیغمبر ص نے اس سے  فرمایا: «مَن حَلَفَ بِغَيرِ اللهِ فَقَد أشرَكَ  

" جس شخص نے بھی غیر اللہ کی قسم اٹھائی،اس نے  البتہ شرک کیا." (التّاج الجامع لِلاصول فی احادیث الرّسول، ج3، ص75). 

حوالہ کتاب: مفاتیح الجنان و قرآن،توحید عبادت،
مولف: آیت اللہ ابوالفضل ابن الرضا برقعی قمی

نوٹ: آیت اللہ برقعی نے یہاں ایک روایت کا ذکر نہیں کیا،ایک روایت ہے کہ "اللہ تعالی کیلے تو یہ روا ہے کہ اپنی مخلوقات میں سے کسی کا قسم کھائے لیکن مخلوقات کیلے یہ جائز نہیں کہ اللہ کے علاوہ کسی کا قسم کھائے۔

No comments:

Post a Comment