خرافات وفور در زیارت قبور،صفحہ :92-93 پر آیت اللہ برقعی قمی فرماتے ہیں:
-----------------------------------------------------------------------------------------------------
قبروں پہ تعمیر اور قبروں کی تجدید سے متعلق احادیث
اگر ہم چاہیں کہ ان تمام روایات کو جو قبروں پر تعمیر کی مذمت،قبروں کی تزین و آرائش کی مذمت میں وارد ہوئی ہیں۔تو اس کو ذکر کرنے کیلے ہمیں مفصل اور طویل گفتگو کی ضرورت ہوگی۔تاہم منصف مزاج لوگوں کیلے جو حق کی تلاش میں ہوں ان کی بیداری اور حجت کی خاطر میں کچھ روایات کو ذکر کرنا چاہوں گا (جو قبروں پہ تعمیرات اور ان کی تزین و آرائش کی مذمت میں مروی ہیں) :
1-- شيخ صدوق و مؤلف «وسائل الشيعه» سے مروی ہےکه رسول خدا ص نے فرمایا: «لا تتخذوا قبري قبلة ولا مسجداً، فإن الله تعالى لعن اليهود حيث اتخذوا قبور أنبيائهم مساجد»
میرے قبر کو قبلہ مت بناؤ اور اس کو مسجد(سجدے کی جگہ) بھی مت بناؤ کیونکہ اللہ تعالی نے یہود و نصاری کو اس وجہ سے لعنت کی جب انہوں نے اپنے انبیاء کے قبروں پر مساجد بنائے(سجدگاہ بنایا) ۔
(وسائل الشيعه، ج 2، باب 65، صفحه 887).
بنابراين وہ احادیث جو کہ کتب زيارت میں وارد ہیں جو کہ اس پہ دلالت کرتی ہیں کہ قبر آئمہ کو قبلہ قرار دیا جائے ، دراصل یہودیوں کی صفت کی پیروی ہے میں آئمہ علیہم السلام پر دروغ اور جھوٹ کو چسپاں کیا ہے(گھڑی گئی ہیں)۔
2- محدث نوري نے «مستدرک الوسائل» میں نقل کیا ہے کہ علامه حلي نے کتاب نهايه میں رسول خدا ص سے روايت کی ہے: «نهى النبي أن يجصص القبر أو يبنى عليه أو يكتب عليه لأنه من زينة الدنيا فلاحاجة بالميّت إليه» پیغمبر اکرم ص نے قبروں کی گچ کاری،اس پہ کچھ تعمیر کرنے یا اس پر کچھ لکھنے سے منع فرمایا ہے کیونکہ یہ زینت دنیا کے زمرے میں آتے ہیں اور میت/صاحب قبر کو اس کی ضرورت نہیں(اس سے بے نیاز ہے) . (مستدرک الوسائل، ، 1/127).
3- اور ز محدث نوري سے مروی ہے کہ: «عن أمير المؤمنين ؛ قال: سمعت رسول الله ص يقول: لاتتخذوا قبري عيداً ولا تتخذوا قبوركم مساجدكم ولا بيوتكم قبوراً»
یعنی علي نے فرمایا ؛ میں نے رسول خدا ص کو یہ فرماتے سنا: میرے قبر کو رفت و آمد کی جگہ مت بناؤ اور اپنے قبروں پہ مساجد مت بناؤ اور اپنے گھروں کو قبر مت بناؤ.
(مستدرک الوسائل، ج 1، باب 55 از ابواب دفن، ص 132).
4- شيخ «حر عاملي» نے موسي بن جعفر سے روايت کیا آپ نے فرمایا:
«لا ترفعوا قبري أكثر من أربع أصابع مفرجات» یعنی میرے قبر کو چهار انگشت (چار انگلیوں) سے اونچا/بالا مت بناؤ.
(وسائل الشيعه، ج 2، باب 31 از ابواب دفن، ص 858).
5- « بحارالانوار » ج 22 اور دیگر کتب معتبر میں امام صادق سے روايتہے آپ ع نے فرمایا : «لا تشرب وأنت قائم ولا تطف بقبر ولا تبل في ماء نقيع»
یعنی هرگز کھڑے ہو کر پانی مت پیو اور کسی بھی قبر کا طواف مت کرو، اور تھرے ہوئے پانی میں پیشاب مت کو
(وسائل الشيعه، ج 10، باب 92، از ابواب المزار کتاب الحج و ج 1، ص 241 و سفينه البحار، ج 2، ص 99).
6- زيد بن علي بن الحسين نے اپنے دادا علي بن ابي طالب ع سے روايت کیا که انہوں نے فرمایا: «نهى رسول الله ص عن لحوم الأضاحي أن تدخروها فوق ثلاثة أيام ... ونهانا عن زيارة القبور» یعنی رسول خدا ص نے ہمیں قربانی کے گوشت کو تین دنوں سے زیادہ زخیرہ کر کے رکھنے سے منع فرمایاد ....اور ہمیں زیارت قبور سے بھی منع فرمایا۔
(مسند الامام زيد، کتاب الحج، باب الأکل من لحوم الأضاحي).
7- رسول خدا ص کی ایک معروف حدیث ہے جس میں آپ ص نے فرمایا
: «أنا عند القلوب المنكسرة و القبور المندرسة» یعنی میں شکسته دلوں اور ویران قبروں کے پاس ہوتا ہوں». پس اللہ جل جلاله تزین و آرائش سے بھر پور اور تعمیر و تجدید شدہ قبروں سے کہ جن کو آئینہ کاری اور سونے چاندی سے مزین کیا گیا ہو ان سے بے زار ہیں ان کو عنایت کرنے سے قاصر ہیں۔
8- امام صادق سے روايت ہے آپ ع نے فرمایا: «قبر رسول الله ص محصب حصباء حمراء» یعنی قبر رسول خدا ص از شن قرمز رنگ ہے». (وسائل الشيعه، ج 2، باب 37، از ابواب دفن، ص 864) که معلوم ہوا کہ امام جعفر صادق ع کے زمانے میں بھی قبر رسول ص پہ کچھ تعمیر نہیں ہوا تھا اور نہ ہی یہ مزین تھا۔
9- عبدالرزاق صنعاني جو کہ قدیم شيعه علماء میں سے ہیں ان سے روایت ہے : «عن ابن طاوس أن رسول الله ص نهى عن قبور المسلمين أن يبني عليها أو تجصص أو تزرع، فإن خير قبوركم التي لا تعرف » یعنی ابن طاووس سے روایت ہے کہ پيامبر ص نے مسلمانوں کی قبرون پر کچھ تعمیر کرنے يا اس کی گچکاري یا س پہ کھتی باڑی کرنے سے منع فرمایا ،اور فرمایا کہ تمہاری بہترین قبریں وہ ہیں جو گمنام/شناخت کے قابل نہیں ہیں .(المصنف، 3/506).
10- مرحوم آيت الله شريعت سنگلجي نے «ذکري» کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ : کہ رسول اکرم ص نے اپنے بیٹے ابراہیم کی قبر قبر کو ہموار/زمین کے برابر بنایا تھا۔
پھر آپ فرماتے ہیں کہ قاسم بن محمد نے کہا کہ میں نے نبی اکرم ص اور شیخین کی قبروں کو دیکھا جو کہ زمین کے برابر بنائیے گئے تھے اس کے علاوہ قبر مھاجرین و انصار بھی مدینہ میں زمین کے برابر بنائے گئے تھے۔ »
(توحيد عبادت، انتشارات دانش، ص 149).
11- امام صادق ع نے فرمایا
: «لا تطينوا القبر من غير طينه » یعنی قبر کو اس قبر کی اپنی زمین کے علاوہ مٹی سے گِلکاري مت کرو».
(وسائل الشيعه، ج 2، باب 16، از ابواب دفن، ص 864).
12- علي بن ابي طالب سے روایت ہے کہ «أن رسول الله ص نهي أن يزاد علي القبر تراب لم يخرج منه» یعنی رسول خدا ص نے قبر پر ،قبر سے نکلی ہوئی مٹی کے علاوہ کوئی مٹی ڈالنے سے منع فرمایا .
(مستدرک، ج 1، باب 34 از ابواب دفن، ص 126).
ملاحظه کیجے رسول خدا ص کس قدر محتاط تھے حتی کہ تھوڑی مقدار میں مٹی جو اس قبر سے نہ نکلی ہو اس پہ ڈالنے سے منع فرمایا، تو سونا چاندی اور چونے اور سگ مرمر و دیگر قیمتی پتھروں کا قبر پہ ڈالنا تو ایسا کرنے و الون کا کیا نبے گا !!!،
اما ہماری امت نے ان احکامات کی طرف توجہ نہیں دی بلکہ بزرگان دین کی قبروں پہ کس قدر اسراف و افراط اور اخراجات کرتے ہیںاور کذاب و جعلی احادیث گھڑنے والوں نے اسلام کو تباہ کرنے اور مسلمانوں کو ان کاموں میں سرگرم و مصروف رکھنے کیلے قبروں کی تعمیر کے ثواب سے متعلق جھوٹی احادیث نقل کیں کہ جن سے متعلق میں تحقیق پیش کرتا ہوں۔
نوٹ: آیت اللہ برقعی نے ایک حدیث جو کہ جعلی ہے علم رجال کی رو سے اس پہ تحقیق پیش کیا ہے طوالت کے پیش نظر میں یہاں نقل نہیں کر سکتی۔
-----------------------------------------------------------------------------------------
در کتاب وسائل الشيعه باب 26 «يا علي من عمَّر قبوركم و تعاهدها فكأنما أعان سليمان بن داود على بناء بيت المقدس، ومن زار قبوركم عدل ذلك له ثواب سبعين حجة بعد حجة الإسلام وخرج عن ذنوبه حتى يرجع من زيارتكم كيوم ولدته أمه »
اين حديث هم سند و راويانش مورد انتقاد است و هم متن و مضمونش.
-------------------------------------------------------------------------------------------------
سوال یہاں پہ یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر قبروں کی تعمیر کا اس حد تک ثواب ہو اور شریعت کے موافق یہ کام ہو تو کس لئے رسول خدا ص نے اپنے پیارے چچا حضرت حمزہ ع سید الشہدا اور اپنے فرزند ابراہیم ع اور تمام شہدائے احد کی قبروں پہ تعمیرات (قبے) پختہ اینٹوں سے نہیں کیا ۔تو ہمیں کس کی پیروی کرنی چاہیے؟ کس کی اقتدا ہم کریں؟ رسول خدا ص کی سنت کی پیروی کریں یا پھر ظالم بادشاہوں اور فریب زدہ عوام کی پیروی کرنی چاہیے؟ "
نوٹ: آیت اللہ برقعی کی کتاب خرافات وفور در زیارات قبور دراصل آیت اللہ نے اپنے معاون اور ہم فکر آقای حیدر علی قلمداران جو آیت اللہ خالصی زادہ کے دوست اور ان کی کتب کا فارسی ترجمہ کرنے میں معاون رہے،ان کی کتاب "زیارت و زیارتنامہ راہ نجات از شر غلاۃ)" سے متاثر ہو کر لکھی تھی۔ یہ 264 صفحات کی ایک کتاب ہے جس میں قبروں کی زیارت اور ان سے متعلق جعلی روایات اور قبر پرستی پر زبردست انداز میں قلم کشائی کی گئی ہے۔

No comments:
Post a Comment