Friday, 28 August 2015

کیا حق بات کہنے کا جواب گولی اور دھشت گردی ہے۔؟؟

ایت اللہ برقعی کو جب قاتلانہ حملے کے بعد جب ہسپتال سے گھر لایا گیا تو آپ کی داڑھی،سر اور بدن سے خون نکل رہا تھا،اور آپ کے بیٹے محمد حسین حمام گئے اور اپنے بدن پہ لگے خون کو دھو لیا۔اور پھر ان لوگوں کیلے جو کہ ان کے احوال کو جانتے تھے اور واقعہ سے آگاہ ہونا چاہتے تھے  اور دوستوں اور آشناؤں کیلے درج ذیل اعلامیہ  یا عبارت لکھی:

"
بسم الله الرحمن الرحيم

کیا حق بات کہنے کا جواب گولی اور دھشت گردی ہے۔؟؟

دو ہفتے پہلے سے ایک شخص،میرے گھر پر آیا ہے ، جو اسلامی جمہوریہ ایران میں دلچسپی ظاہر کرتا تھا اور اپنے آپ کو  شیعہ کہتا تھا۔  اس نے کچھ سوالات کئے پھر باہر چلا گیا ،  دو بار رات کے اوائل میں ایسی حالت میں کہ جب میں عشاء کی نماز پڑھنے میں مشغول تھا ۔ حملہ آور نے میرے سر پر گولی ماری لینن گولی میری پیٹھ پر لگی۔اس کے عزائم (مجھے قتل کرنا) ناکام ہوا۔بحمدللہ(اللہ کا شکر)  جی ہاں،  وہ اصل میں  جو کام کرنا چاہتا تھا وہ نہ ہوا۔ بے شک اللہ نے سچ کہا:
ا
 `قُل لَّن يُصِيبَنَا إِلاَّ مَا كَتَبَ اللّهُ لَنَا هُوَ مَوْلاَنَا وَعَلَى اللّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ» (سوره توبه، آيه 51).
یعنی ہمیں ہرگز کوئی نقصان نہیں پہچتا  سوائے اس کے کہ خدا نے مقرر کر رکھا ہو،کیونکہ وہی ہمارا مولا ہے۔

مگر ہم کیا کہتے ہیں؟؟(کیا بولتے ہیں، ہمارا جرم کیا ہے؟؟)

میرے متعصبین مجھ سے کیون دشمنی رکھتے ہیں؟ کیوں وہ میرے قتل کے درپے ہیں؟؟

میں نے کیا کہا ہے اور میں کیا کہتا ہوں؟؟؟ درحقیقت یہ آیت کریمہ میرے اور میرے ساتھ دشمنی رکھنے والوں کے سبب کو بیان کرتا ہے،جیسا کہ اللہ نے فرمایا:

« وَمَا نَقَمُوا مِنْهُمْ إِلَّا أَن يُؤْمِنُوا بِاللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِ » (البروج/8)
ان کی مجھ سے یہ دشمنی صرف اس بات پر ہے کہ میں ان کو حقیقی  توحید پر ایمان رکھنے کی دعوت دیتا ہوں۔

  میں کہتا ہوں کہ غیر خدا سے مت مانگ(ان کو مت پکا رو) کیونکہ اس سے متعلق  قرآن کی سینکڑوں آیات ہیں اور کوئی شخص اللہ تعالی سے زیادہ اس بندے سے نزدیک تر اور اس کے حال احوال سے  آگاہ و باخبر نہیں ۔میں کہتا ہوں کہ انبیاء اپنی وفات کے بعد اپنی امت سے بے خبر ہیں کیونکہ وہ اس عالم فانی سے عالم باقی کی طرف جا چکے ہیں۔اور وہیں آرام فرما رہے ہیں۔چنانچہ اللہ نے سوره مائده آيه  109میں فرمایا:

: «يَوْمَ يَجْمَعُ اللّهُ الرُّسُلَ فَيَقُولُ مَاذَا أُجِبْتُمْ قَالُواْ لاَ عِلْمَ لَنَا إِنَّكَ أَنتَ عَلاَّمُ الْغُيُوبِ »

یعنی اللہ تعالی قیامت کے دن تمام انبیاء کو بلا کر ان سے پوچھیں گے کہ تمہارے لوگوں نے تمہاری دعوت کیوں قبول نہیں کی؟؟ وہ جواب دیں گے کہ ہمیں نہیں معلوم۔۔
عیسی علیہ السلام سے متعلق قرآن میں واضح آیا ہے کہ:

«مَا قُلْتُ لَهُمْ إِلاَّ مَا أَمَرْتَنِي بِهِ أَنِ اعْبُدُواْ اللّهَ رَبِّي وَرَبَّكُمْ وَكُنتُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا مَّا دُمْتُ فِيهِمْ فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنتَ أَنتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ وَأَنتَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ» (المائده/117)

مجھ سے ان کی دشمنی کی وجہ یہ ہے کہ میں ان کو خرافات(وبدعات) سے پاک کرنا چاہتا ہوں،اور ان قصہ کہانیوں اور روایات کو جو قرآن کے مخالف ہوں ان کو میں نہیں پھیلاتا اور میں ایسے روایات کو بیان نہیں کرتا۔اس کی  وجہ رسول اللہ اور آئمہ ھدی کا یہ فرمان ہے:

«ما جائكم منا لا يوافق كتاب الله فلم نقلهِ
اگر تمہیں ہم سے کوئی ایسی روایات پہنچے جو کتاب اللہ کے خلاف ہو تو تم اس کو مت نقل کرو۔

میں کہتا ہوں کہ کتاب الکافی اور بحار النوار میں بہت سی احادیث قرآن کے خلاف ہیں اور عقل کے بھی خلاف ہیں۔اور یہ آئمہ ھدی نے نہیں کہا بلکہ ان کے دشمنوں نے ان کی نام سے گھڑی ہیں۔

میں کہتا ہوں کہ  دين اسلام دين آزادي و عدالت و رحمت کا دین ہے۔ اسلام دين اختناق و فشار و لوگون کے مال غصب کرنے کا دین نہیں. خدا نے اپنے رسول سے فرمایا:

«نَحْنُ أَعْلَمُ بِمَا يَقُولُونَ وَمَا أَنتَ عَلَيْهِم بِجَبَّارٍ فَذَكِّرْ بِالْقُرْآنِ مَن يَخَافُ وَعِيدِ» (ق/45)
یعنی ہم نے تجھے جبار بنا کے نہیں بھیجا،اسی لئے رسول اللہ نے اہل مکہ کو معاف کیا جنہون نے آپ کو بہت اذیتیں دی تھیں۔

میں کہتا ہوں کہ امام مھدی کہ جس کے بارے میں شیعہ عقیدہ ہے اور ان سے متعلق احادیث آئی ہیں۔اور دنیا کیلے وہ باعث عذاب و نقمت ہے۔اور دنیا کے لوگوں کو تلوار سے قتل کرنے کیلے آئیں گے اور زبردستی سب سے اسلام قبول کرائیں گے۔آپ کے گھوڑے کے زیر شکم تک لوگوں کا خون سے خون آلود ہوگا(یعنی ہر جگہ خون کی ندیاں بہا دیں گے) ۔ اور دنیا میں کوئی کافر نہیں بچے گا۔آپ 5 سال یا 7 سال تک حکومت کریں گے۔یہ باتیں صحیح نہیں ہے اور اللہ کی سنت کے خلاف ہے۔کیونکہ اللہ فرماتا ہے
 «إِنَّ اللّهَ لاَ يُغَيِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُواْ مَا بِأَنْفُسِهِمْ وَإِذَا أَرَادَ اللّهُ بِقَوْمٍ سُوءًا فَلاَ مَرَدَّ لَهُ وَمَا لَهُم مِّن دُونِهِ مِن وَالٍ » (رعد/11)
بے شک اللہ کسی قوم کو نہیں بدلتا جب تک وہ اپنے آپ کو نہ بدلے۔اور اللہ جب کسی قوم کے ساتھ برا کرنے کا ارادہ کرے تو اللہ کے سوا ان کا کوئی سرپرست نہیں۔

اور سوره مائده آيه 14 اور 64 مي‌فرمايا: نصاري و يهود تا قيامت   دنيا میں  باقي رہیں گے.
میں کہتا ہوں کہ یہ عقيده شيعه كه ائمه    دنيا  میں لوٹ کے آئیں گے ا ور اپنے مخالفین کو قبروں سے باہر لائیں گےاور آگ میں جلائیں گے،اور جزا یا بدلہ دیں گے،یہ بھی صحیح نہیں ہے،اس لئے کہ یہ بات مسلمہ ہے کہ روز جزا قیامت ہے اور قرآن میں اللہ نے فرمایا:

« إِنَّكَ مَيِّتٌ وَإِنَّهُم مَّيِّتُونَ ثُمَّ إِنَّكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عِندَ رَبِّكُمْ تَخْتَصِمُونَ» (الزمر/30)
اے رسول آپ بھی فوت ہوں گے  اور یہ لوگ بھی مر جائیں گے۔پھر قیامت کے دن تم اپنے رب کے پاس جھگڑ رہے ہوں گے۔
اور نيز فرمایا:
 « ثُمَّ إِنَّكُمْ بَعْدَ ذَلِكَ لَمَيِّتُونَ ثُمَّ إِنَّكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ تُبْعَثُونَ» (مؤمنون/15، 16)
پھر بے شک تم اس کے بعد مرنا ہے اور تم روز قیامت اٹھائے جاؤ گے۔

 اور دیگر متعدد  آیتیں(اس سے متعلق) ہیں.

میں کہتا ہوں کہ رسول خدا (ص) او رعلي مرتضي‌(ع) نےخمس اور مال امام  جس کے شیعہ مدعي ہیں (رسول ص یا علی ع دونون نے )کسی سے نہیں لیا  اور اپنے مکتوبات میں اس کا ذکر نہیں کیا  و خمس  کو جیسا کہ قرآن (سوره انفال/41)  میں آیا ہے  مربوط  کیا ہے به غنايم جنگ کے ساتھ   ہے اور اس کا کمائی اور کسب سے کوئی تعلق نہیں۔

ان عقايد حقه  کی بنیاد پر،   سابق نشريات میرے لیے ممنوع  کیا اور به زور ساواك  میری مسجد  پر قبضہ کیا  اور کوئی ایک عالم پیدا نہیں ہوا کہ  جو میرا ساتھ دیتے ، اور آج انہوں نے میرے گھر پر ہجوم و حملہ کیا ہے۔ اور مجھے نماز کی حالت میں گولیوں سے  جواب دیا ہے۔
ما للظالمين من أنصار،خدا به فرياد شما نخواهد رسيد۔

اے مسلمانو! اگر چاہتے ہو کہ خدا تمہیں نجات دے  ہماری غریب آواز توحید کی طرف توجہ کرو۔  ہم ديني و اجتماعي  اصلاحات کی طرف دعوت دیتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ہمیں  گرفتاريوں و فشار و ستم کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔
.
خدا موحد  نيك خواه خيرخواه   ملت کو دوست رکھتا ہے.۔۔۔۔۔۔!

مجھے  وهابيت سے بھی متهم کیا جاتا ہے! حالانکہ میں  وهابي نہیں ہوں، اور صرف كتاب خدا و سنت رسول اكرم (ص) دعوت دیتا ہوں.  مجے نعوذ بالله   حضرت امير مؤمنان (ع)  کا دشمنی کا الزام لگایا ہے   حالانکہ میں ان بزرگ سے دوستی رکھتا ہوں اور تمام مسلمانوں کیلے بھی اس بات کو لازمی قرار دیتا ہوں کہ علی سے دوستی رکھے۔

 یہ تهمتیں براي راه حق سے  گمراہ کرنے کیلے ہے،اس لئے ہے کہ    میں نے کہا کہ دين اسلام،  اور مذاهب میں  فرق ہے۔اور  اسلام    ایک مذهب  نہیں ہے بلکہ دین ہے اور کسی کو   مذهب   بنانے کا حق نہیں  اور یہ  مذاهب(شیعہ و سنی)   عصر رسول خدا (ص)آ پ سے مدتوں بعد پیدا ہوئے ہیں۔ اور نام اشعري و معتزلي و صوفي و شيخي و غيرها ... انہوں نے خود یہ نام رکھ ہیں.

  اسلام اصلی کی طرف لوٹنے  اور تفرقه سے  دوري اختیار کی جائے. اسلام آيين رحمت ہے و اس کا پیغمبر تصريح قرآن کے مطابق رحمة للعالمين ہے، اسلام دين خشونت او رزورگويي و جباري نہیں، اسلام دين انحصار طلب بھی نہیں، اسلام دعوت دیتا ہے تعقل و آزادي کرتا ہے۔

رسول خدا (ص) نے جنگ احد میں كه ان تمام صدمات کو ديکھا اور آپ کے دندان مبارک و پيشاني  زخمی ہوئے اور اصحاب نے دشمن کو برا بھلا کہا،   جواب میں رسول اللہ نے فرمایا:
 «إني لم أبعث لعانا ولكن بعثت داعياً و رحمة اللهم اهد قومي‌فإنهم لا يعلمون» يعني، میں نفرين و لعن کیلے مبعوث نہیں ہوا۔ ليكن   دعوت و رحمت کیلے مبعوث ہوا ہوں  ، خدايا  میری قوم   کو هدايت دے کہ  وہ  اپنی صلاح و فساد کو نہیں سمجھتے  .

مجھے ان عقايد کی بنیاد پر، واجب القتل قرار دیا ہے ومهدور الدم  قرار دیا(جس کا خون معاف ہو)۔ آيا میں نے  ان کیلے کیا کسی ایک حلال چیز کو   حرام کیا ہے(یا حرام کو حلال کیا) ۔

"ما أريد إلا الإصلاح ما استطعت و ما توفيقي إلا بالله عليه توكلت و إليه أنيب"

والسلام عليكم 25 شوال/ 1406 الأقل السيد ابوالفضل البرقعي
والسلام علي من اتبع الهدي.
وآخر دعوانا أن الحمد لله رب العالمين

. 2/2/1370

------------------------------------------------- قبروں پہ تعمیر اور قبروں کی تجدید سے متعلق احادیث

خرافات وفور در زیارت قبور،صفحہ :92-93 پر آیت اللہ برقعی قمی فرماتے ہیں:

-----------------------------------------------------------------------------------------------------
قبروں پہ تعمیر اور قبروں کی تجدید سے متعلق احادیث

اگر ہم چاہیں کہ ان تمام روایات کو جو قبروں پر تعمیر کی مذمت،قبروں کی تزین و آرائش کی مذمت میں وارد ہوئی ہیں۔تو اس کو ذکر کرنے کیلے ہمیں مفصل اور طویل گفتگو کی ضرورت ہوگی۔تاہم منصف مزاج لوگوں کیلے جو حق کی تلاش میں ہوں ان کی بیداری اور حجت کی خاطر میں کچھ روایات کو ذکر کرنا چاہوں گا (جو قبروں پہ تعمیرات اور ان کی تزین و آرائش کی مذمت میں مروی ہیں) :

1-- شيخ صدوق و مؤلف «وسائل الشيعه» سے مروی ہےکه رسول خدا ص نے فرمایا: «لا تتخذوا قبري قبلة ولا مسجداً، فإن الله تعالى لعن اليهود حيث اتخذوا قبور أنبيائهم مساجد»
میرے قبر کو قبلہ مت بناؤ اور اس کو مسجد(سجدے کی جگہ) بھی مت بناؤ کیونکہ اللہ تعالی نے یہود و نصاری کو اس وجہ سے لعنت کی جب انہوں نے اپنے انبیاء کے قبروں پر مساجد بنائے(سجدگاہ بنایا) ۔
(وسائل الشيعه، ج 2، باب 65، صفحه 887).

بنابراين وہ احادیث جو کہ کتب زيارت میں وارد ہیں جو کہ اس پہ دلالت کرتی ہیں کہ قبر آئمہ کو قبلہ قرار دیا جائے ، دراصل یہودیوں کی صفت کی پیروی ہے میں آئمہ علیہم السلام پر دروغ اور جھوٹ کو چسپاں  کیا ہے(گھڑی گئی ہیں)۔

2- محدث نوري نے «مستدرک الوسائل» میں نقل کیا ہے کہ علامه حلي نے کتاب نهايه میں رسول خدا ص سے روايت کی ہے: «نهى النبي أن يجصص القبر أو يبنى عليه أو يكتب عليه لأنه من زينة الدنيا فلاحاجة بالميّت إليه» پیغمبر اکرم ص نے قبروں کی گچ کاری،اس پہ کچھ تعمیر کرنے یا اس پر کچھ لکھنے سے منع فرمایا ہے کیونکہ یہ زینت دنیا کے زمرے میں آتے ہیں اور میت/صاحب قبر کو اس کی ضرورت نہیں(اس سے بے نیاز ہے) . (مستدرک‌ الوسائل، ، 1/127).

3- اور ز محدث نوري سے مروی ہے کہ: «عن أمير المؤمنين ؛ قال: سمعت رسول الله ص يقول: لاتتخذوا قبري عيداً ولا تتخذوا قبوركم مساجدكم ولا بيوتكم قبوراً»
یعنی علي نے فرمایا ؛ میں نے رسول خدا ص کو یہ فرماتے سنا: میرے قبر کو رفت و آمد کی جگہ مت بناؤ اور اپنے قبروں پہ مساجد مت بناؤ اور اپنے گھروں کو قبر مت بناؤ.
(مستدرک الوسائل، ج 1، باب 55 از ابواب دفن، ص 132).

4- شيخ «حر عاملي» نے موسي بن جعفر سے روايت کیا آپ نے فرمایا:
«لا ترفعوا قبري أكثر من أربع أصابع مفرجات» یعنی میرے قبر کو چهار انگشت (چار انگلیوں) سے اونچا/بالا مت بناؤ.
(وسائل ‌الشيعه، ج 2، باب 31 از ابواب دفن، ص 858).

5- « بحارالانوار » ج 22 اور دیگر کتب معتبر میں امام صادق سے روايتہے آپ ع نے فرمایا : «لا تشرب وأنت قائم ولا تطف بقبر ولا تبل في ماء نقيع»
یعنی هرگز کھڑے ہو کر پانی مت پیو اور کسی بھی قبر کا طواف مت کرو، اور تھرے ہوئے پانی میں پیشاب مت کو
(وسائل الشيعه، ج 10، باب 92، از ابواب المزار کتاب الحج و ج 1، ص 241 و سفينه البحار، ج 2، ص 99).

6- زيد بن علي بن الحسين نے اپنے دادا علي بن ابي‌ طالب ع سے روايت کیا که انہوں نے فرمایا: «نهى رسول الله ص عن لحوم الأضاحي أن تدخروها فوق ثلاثة أيام ... ونهانا عن زيارة القبور» یعنی رسول خدا ص نے ہمیں قربانی کے گوشت کو تین دنوں سے زیادہ زخیرہ کر کے رکھنے سے منع فرمایاد ....اور ہمیں زیارت قبور سے بھی منع فرمایا۔
(مسند الامام زيد، کتاب الحج، باب الأکل من لحوم الأضاحي).

7- رسول خدا ص کی ایک معروف حدیث ہے جس میں آپ ص نے فرمایا
: «أنا عند القلوب المنكسرة و القبور المندرسة» یعنی میں شکسته دلوں اور ویران قبروں کے پاس ہوتا ہوں». پس اللہ جل جلاله تزین و آرائش سے بھر پور اور تعمیر و تجدید شدہ قبروں سے کہ جن کو آئینہ کاری اور سونے چاندی سے مزین کیا گیا ہو ان سے بے زار ہیں ان کو عنایت کرنے سے قاصر ہیں۔

8- امام صادق سے روايت ہے آپ ع نے فرمایا: «قبر رسول الله ص محصب حصباء حمراء» یعنی قبر رسول خدا ص از شن قرمز رنگ ہے». (وسائل الشيعه، ج 2، باب 37، از ابواب دفن، ص 864) که معلوم ہوا کہ امام جعفر صادق ع کے زمانے میں بھی قبر رسول ص پہ کچھ تعمیر نہیں ہوا تھا اور نہ ہی یہ مزین تھا۔

9- عبدالرزاق صنعاني جو کہ قدیم شيعه علماء میں سے ہیں ان سے روایت ہے : «عن ابن طاوس أن رسول الله ص نهى عن قبور المسلمين أن يبني عليها أو تجصص أو تزرع، فإن خير قبوركم التي لا تعرف » یعنی ابن طاووس سے روایت ہے کہ پيامبر ص نے مسلمانوں کی قبرون پر کچھ تعمیر کرنے يا اس کی گچ‌کاري یا س پہ کھتی باڑی کرنے سے منع فرمایا ،اور فرمایا کہ تمہاری بہترین قبریں وہ ہیں جو گمنام/شناخت کے قابل نہیں ہیں .(المصنف، 3/506).

10- مرحوم آيت الله شريعت سنگلجي نے «ذکري» کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ : کہ رسول اکرم ص نے اپنے بیٹے ابراہیم کی قبر قبر کو ہموار/زمین کے برابر بنایا تھا۔
پھر آپ فرماتے ہیں کہ قاسم بن محمد نے کہا کہ میں نے نبی اکرم ص اور شیخین کی قبروں کو دیکھا جو کہ زمین کے برابر بنائیے گئے تھے اس کے علاوہ قبر مھاجرین و انصار بھی مدینہ میں زمین کے برابر بنائے گئے تھے۔ »
(توحيد عبادت، انتشارات دانش، ص 149).

11- امام صادق ع نے فرمایا
: «لا تطينوا القبر من غير طينه » یعنی قبر کو اس قبر کی اپنی زمین کے علاوہ مٹی سے گِل‌کاري مت کرو».
(وسائل الشيعه، ج 2، باب 16، از ابواب دفن، ص 864).

12- علي بن ابي طالب سے روایت ہے کہ «أن رسول الله ص نهي أن يزاد علي القبر تراب لم‌ يخرج منه» یعنی رسول خدا ص نے قبر پر ،قبر سے نکلی ہوئی مٹی کے علاوہ کوئی مٹی ڈالنے سے منع فرمایا .
(مستدرک، ج 1، باب 34 از ابواب دفن، ص 126).

ملاحظه کیجے رسول خدا ص کس قدر محتاط تھے حتی کہ تھوڑی مقدار میں مٹی جو اس قبر سے نہ نکلی ہو اس پہ ڈالنے سے منع فرمایا، تو سونا چاندی اور چونے اور سگ مرمر و دیگر قیمتی پتھروں کا قبر پہ ڈالنا تو ایسا کرنے و الون کا کیا نبے گا !!!،
اما ہماری امت نے ان احکامات کی طرف توجہ نہیں دی بلکہ بزرگان دین کی قبروں پہ کس قدر اسراف و افراط اور اخراجات کرتے ہیںاور کذاب و جعلی احادیث گھڑنے والوں نے اسلام کو تباہ کرنے اور مسلمانوں کو ان کاموں میں سرگرم و مصروف رکھنے کیلے قبروں کی تعمیر کے ثواب سے متعلق جھوٹی احادیث نقل کیں کہ جن سے متعلق میں تحقیق پیش کرتا ہوں۔

نوٹ: آیت اللہ برقعی نے ایک حدیث جو کہ جعلی ہے علم رجال کی رو سے اس پہ تحقیق پیش کیا ہے طوالت کے پیش نظر میں یہاں نقل نہیں کر سکتی۔
-----------------------------------------------------------------------------------------
در کتاب وسائل الشيعه باب 26 «يا علي من عمَّر قبوركم و تعاهدها فكأنما أعان سليمان بن داود على بناء بيت المقدس، ومن زار قبوركم عدل ذلك له ثواب سبعين حجة بعد حجة الإسلام وخرج عن ذنوبه حتى يرجع من زيارتكم كيوم ولدته أمه »
اين حديث هم سند و راويانش مورد انتقاد است و هم متن و مضمونش.
-------------------------------------------------------------------------------------------------
سوال یہاں پہ یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر قبروں کی تعمیر کا اس حد تک ثواب ہو اور شریعت کے موافق یہ کام ہو تو کس لئے رسول خدا ص نے اپنے پیارے چچا حضرت حمزہ ع سید الشہدا اور اپنے فرزند ابراہیم ع اور تمام شہدائے احد کی قبروں پہ تعمیرات (قبے) پختہ اینٹوں سے نہیں کیا  ۔تو ہمیں کس کی پیروی کرنی چاہیے؟ کس کی اقتدا ہم کریں؟ رسول خدا ص کی سنت کی پیروی کریں یا پھر ظالم بادشاہوں اور فریب زدہ عوام کی پیروی کرنی چاہیے؟ "

نوٹ: آیت اللہ برقعی کی کتاب خرافات وفور در زیارات قبور دراصل آیت اللہ نے اپنے معاون اور ہم فکر آقای حیدر علی قلمداران جو آیت اللہ خالصی زادہ کے دوست اور ان کی کتب کا فارسی ترجمہ کرنے میں معاون رہے،ان کی کتاب "زیارت و زیارتنامہ راہ نجات از شر غلاۃ)" سے متاثر ہو کر لکھی تھی۔ یہ 264 صفحات کی ایک کتاب ہے جس میں قبروں کی زیارت اور ان سے متعلق جعلی روایات اور قبر پرستی پر زبردست انداز میں قلم کشائی کی گئی ہے۔

بوبکر و عمر نیک سیرت والے تھے اور امت میں دونوں نے عدل قائم کیا

آیت اللہ سید ابوالفضل برقعی رضوی جو دفاع انصارو مہاجرین پر ایک کتاب"رھنمود سنت و رد اھل بدعت" لکھ چکے.آپ کتاب شاھراہ اتحاد بررسی نصوص امامت میں فرماتے ھیں:

"امامیہ کی قدیم کتابیں اس بات کی شاھد ھیں کہ علی ع نے خلفاء کی تعریف و تمجید کی ھے.جیسا کہ حضرت ابوبکر کے متعلق علی ع نے فرمایا:
فتولی ابوبکر ففارق واقتصد
'ابوبکر حاکم بنے اور راہ اعتدال کو اپنا کر فوت ھوئے'(کشف المحجۃ لثمرہ المھجہ،سید ابن طاؤوس ،چاپ نجف 1370 ھ،صفحہ 177)

اور حضرت عمر کے متعلق فرمایا:
تولی عمر الامر وکان مرضی السیرۃ میمون النقیہ
'عمر خلیفہ بنے اور آپ پسندیدہ سیرت اور فرخندہ نفس والے شخص تھے'(الغارات، ابو اسحاق ثقفی الجزء الاول صفحہ 308)

اور ان دونوں ابوبکر وعمر کے بارے میں علی ع نے فرمایا:
احسنا السیرۃ وعدلا فی الامۃ
'ابوبکر و عمر نیک سیرت والے تھے اور امت میں دونوں نے عدل قائم کیا.'(وقعۃ الصفین صفحہ 201)

اور کیوں علی ع نے حضرت عمر کو اپنا داماد بنایا؟؟(منتھی الآمال شیخ عباس قمی،صفحہ 186،وسائل الشیعہ جلد 5،کتاب الصلوۃ صفحہ 383)

اور کیوں(بقول آپ لوگوں کے) غاصبین خلافت کے نام پر اپنے فرزندوں کے نام رکھے(الارشاد شیخ مفید،دارالمفید للطباعۃ والنشر،جلد 1 ص 354، منتھی الآمال صفحہ 88 و 382)"

آیت اللہ سید ابوالفضل ابن الرضا برقعی رضوی مرحوم،متوفی 1993 عیسوی

امام خمینی کے نام آیت اللہ برقعی کا زندان/جیل سے ایک خط

امام خمینی کے نام آیت اللہ برقعی کا زندان/جیل سے ایک خط

بسمه تعالي

محضر حضرت آقاي امام خميني  وفقه الله لمرضاته من اصلاح الأمور
   
  سلام عرض کرنے کے بعد، یہ ایک خط ہے،   جو حقائق  عقايد پر مشتمل ہے  كه  حضرت عالي پر ان کا نشر  کرنا لازم ہے اور ان کا ترك  کرنا  دربار إلهي میں  قيامت کے روز مسؤول و مورد مؤاخذه کا سبب ہوگا، نعوذ بالله تعالي. توحيد و معاد و نبوت  کے بعد   اس حقير کا عقيده  امامت کے متعلق مولي امير المؤمنين (ع) اور اس امام ع کے شیعوں  کے تابع ہے.  اس امام نے صحيفه علويه میں فرمای:

«أشهد أن الإسلام ديني و أن محمداً نبيي و ان القرآن إمامي . پس ان کا شیعہ وہ ہے جو     قرآن کو امام مانے۔

اور نهج البلاغه خ174 میں ان لوگوں کی  مذمت میں جنہوں نے امامت قرآن اعراض کیا،علی ع فرماتے ہیں:

 «فاجتمع القوم علي الفرقة و افترقوا عن الجماعة كأنهم أئمة الكتاب و ليس الكتاب إمامهم». اسی خطبہ میں ہے کہ    اهل قرآن اور قرآن نکال دئے جائیں گے  اور نفي و اعراض  کا موجب بنیں گے بلكه اس حقير کی مانند زندان   میں ہونگے  اور فرمایا: «فالكتاب و أهله طريدان منفيان لا يؤويهما مؤو، فالكتاب و أهله في ذلك الزمان في الناس و ليسا فيهم لأن الضلالة لا توافق الهدي».

 ھمارے اس زمانے میں  اكثر علما و فضلا و قضات اصول دين جو کہ قرآن و كتاب إلهي  نے معين کیا ہے نہیں  جانتے ہیں کہتے ہیں ، اصول دين پانچ ہیں، اگر سؤال كریں   خدا و رسول نے کس لئے نہیں فرمایا کہ اصول دين پانچ ہیں، جواب  ندارند، اس جهالت کے مدعيان اجتهاد کو بلكه غرور و حسد و تكبر مانع   ہے كه  حقير کی کتابوں کو پڑھیں بلكه مؤلف کی تكفير کرتے ہیں. یہ حقير ائمه اهل بيت (ع) کو قبول کرتا ہے لیکن   خرافاتيوں کی طرح نہیں مانتا.

 حقير ائمہ اهل بيت کو تابع قرآن  سمجھتا ہے چنانچه خود رسول (ص) تابع قرآن و مخاطب  ہے -اتبع ما اوحی الیک،    واتبع ما أنزل إليك ۔اور امام و مأموم سب اس کے مخاطب ہیں، جیسا کہ: «: واتبعوا احسن ما انزل الیکم من ربکم ». لیکن یہ لوگ   امام کو  قرآن کے برابر بلكه بالاتر خیال کرتے ہیں. امام و مأموم سب کے سب تابع دين ہیں  نه امام اصل دين ہے  اور نه مأموم. انہوں نے    هر ایک امام  کیلے ‌سيره و سنت لکھی  اور معتقد ہے.   حالانکہ   ائمه (ع) تابع سنت رسول تھے اور خود الگ ایک  سنت   نہیں رکھتے تھے جو كه  حجت ہو.

 اميرالمؤمنين  نے  خطبہ 196 فرمایا میں تابع سنت رسول ہون اور مكرر فرمایا میری کوئی سنت نہیں  بلكه مكرر فرمایا:

 «السنة ما سن رسول الله و البدعة ما أحدث بعده».

 آپ كتاب بحار 50 تا جلد 52 کا مطالعه فرمائیں.  امام زمان کے بارے میں اور ان کی سنت و سيرت  سے متعلق جو کچھ آیا ہے   وہ تمام روايات   مخالف عقل و مخالف قرآن وسنت رسول خدا (ص) ہے. حقير نے ایک  كتاب   لکھی جس کا  نام "بررسي علمي‌از اخبار مهدي" اور دوسری كتاب " عرض اخبار اصول بر قرآن و عقول" ہے. ان کو پڑھ کر ھدایت حاصل کرنے کی بجائے  اوراظهار تشكر كرنے کی بجائے مجھے قید کیا جیل بھیج دیا۔اور میری تكفير انہون نے کی. لیکن  چونکہ ان كتابوں کو  میں نے براي رضاي خدا  اور دفع بدعت كه رسول خدا (ص) فرمایا:

 «وللعالم أن يظهر علمه و إلا فعليه لعنة الله» اور  اپنے هم وطنوں کی خدمت  کیلے خود  میں نے لکھا   ،اپنے اسلامي‌ فریضے کومیں نے انجام دیا۔  اور براي رضاي خدا  حاضر ہوں  اس زندان میں۔میں تو یہاں مر رہا ہوں۔  لیکن آپ پر  واجب  ہے کہ ان كتابوں کو   نشر کریں اور طلباء و جستجو کرنے والوں کو حکم دیں کہ ان کو پڑھیں  اور غلو سے کہ جس سے   دوری اختیار کرنے سے متعلق    ائمه نے فرمایا اور جیسا کہ    امام صادق  نے فرمایا:

 «الغلاة أشر من اليهود و النصاري و المشركين»

 چوننکہ جب ائمه اهل بيت (ع) فعلاًہماری دسترس اور پہنچ میں ابھی نہیں ہیں اوراخبار و روایات جو كه   ان سے نقل شده ہیں وہ   غلو و خرافات سے بھرے پڑھے ہیں،اور كتاب خدا و سنت رسول کے   موافق نہیں ہیں۔اور   خود ان حضرات نے فرمایا ہے کہ ہم سے منسوب اخبار  و روایات کو قرآن  پر پیش کرو، اگر موافق قرآن نہ ہو تو ترك كرو   ديوار پہ دے مارو.

 حوزه علميه کے در ميان فقط مدح ائمه  اور ان سے متعلق غلو  ہے۔  اور دوسری کوئی چیز ترويج نہیں کرتے۔  اور حاصل یہ کہ حوزہ    اهل غلو  سے دوستی کیلے ایک دكان بن گیا ہے. حقير نے كتاب عرض اخبار   ان کی هدايت کیلے لکھی ہے كتاب مرآت العقول  مین ، به قول مرحوم مجلسي كتاب الكافي جو كه بهترين كتاب شيعه  ہے 9هزار روايات اس کے مجهول و ضعيف و مرسل ہیں، باقي كتب شيعه ان کا حال تو خود آپ کو معلوم ہے، فقط  ایک امام جو ‌كه دسترس  میں ہے اور   خدا  نے لوگون کو  اس کی طرف رجوع کرنے کو کہا وہ امام قرآن ہے،

  مجھے محكمه عدالت  والے لے گئے، قاضي محمكه    نے حقير سے پوچھا کہ تم  کیا اماموں کو مانتے ہو ؟ میں نے کہا: یقینا، لیکن میں نے کہا  هر زمانے کا   امام ہونا چاہیے، يعني میرا مقصو د امام جو کہ دسترس میں ہے قرآن ہے، لیکن قاضي متوجه نہ ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔ كه ان علماء کو   تكبر و غرور مانع  ہے کہ  ایک حقير فقيرشخص کی   كتاب  کو پڑھیں ،  اور خدا  نے فرمایا اختلاف کو انہی علما  کی وجہ سے قرار دیا سوره آل عمران آيه 19 و سوره جاثيه آيه 17 و  دیگر جگہ فرمایا: « واتینھم بینات من الامر فما اختلفوا الا من بعد ما جاءھم البینت بغياً بينهم » خدا  نے فرمایا : «بغياً بينهم» واور یہ نہیں کہا: «انصافاً» اور اللہ نے فرمایا: «و قليل من عبادي الشكور».

یہی علما ايجاد مذاهب و تفرقه کا باعث ہے۔ به هر حال   آخر  میں عرض کرتا ہوں محترم آپ کے امام  قضات  احكام اسلام پر توجہ نہیں دیتے،  اس مملكت  میں احكام ‌اجرا  ہوتے ہیں جو کہ نه   قرآن  میں ہے نہ ہی سنت رسول (ص) سے ثابت ہے۔اور آپ بي خبر ہے۔لیکن  قيامت  کے روز آپ کی مسئوليت سب سے زيادتر ہے۔   خدا سے ڈرو،  دو روز  کی دنيا  کی رياست  و حکومت قابل نہیں كه انسان خود کو      عذاب إلهي میں مبتلا کریں، سلاطين اقتدار والے تمام سلاطین و حکمران مر گئے(نیست و نابود ہوگئے) .

لا تظلمن إذا كنت مقتدرا
اگر زير دستي بر آيد ز پاي
نماند ستمكار بر روزگار
فالظلم مقدره تقضي إلي الندم
حذر كن ز ناليدنش بر خداي
بماند بر او لعنت كردگار

تبقي الدولة مع الكفر و لا تبقي مع الظلم.

به هر حال عرايض زيادہ ہے لیکن ایک بيمار نفر قیدی(زندان میں) کیسے اظهار کی طاقت رکھیں. والسلام علي من اتبع الهدي و خاف عواقب الردي.
17صفر 1409 الأحقر السيد ابوالفضل البرقعي

ھمارے علما اور ان کے مقلدوں نے اسلام کو تبدیل کیا بیڑا غرق کیا

"ان برسوں میں مجھے مطالعہ کا خوب وقت ملا پس میں مطالعہ تالیف،اور قرآنی آیات میں تدبر کرنے میں مشغول ھوگیا،، اور مجھ پر کچھ چیزیں ثابت ھوئیں کہ میں اورھمارے تمام علما خرافات میں غرق ھیں  ، اور ھم کتاب اللہ کے معانی سے یکسر جاھل ھیں،اور ھمارے افکار قرآن کے موافق نہیں ،اور تدبر قرآن کی برکت سے میں خواب غفلت سے بیدار ھوا اور میں سمجھ گیا کہ ھمارے علما اور ان کے مقلدوں نے اسلام کو تبدیل کیا ھے(بیڑا غرق کیا ھے)، اور انہوں نے مذھب(یعنی فرقہ) کے نام پر حقیقی اسلام کو ترک کر دیا ھے."

آیت اللہ سید ابوالفضل برقعی رضوی قمی،کتاب سوانح ایام برقعی

آیت اللہ ابو الفضل برقعی قمی کا مدح قصیدہ اور نوحہ سے متعلق اہم تحری

آیت اللہ ابو الفضل برقعی قمی کا مدح قصیدہ اور نوحہ سے متعلق اہم تحریر

"خدا لعنت کرے  ایسے شخص پر که مدّاحی و تعریف و تمجید و اظهار ارادت و ...... کے نام پر ہر  قسم کے خرافت  اور هر ایک باطل کو  مسلمین و پیروان قرآن میں  رواج دیتے ہیں.معلوم ہونا چاہیے کہ اسلام دین مدّاحی و نوحه خوانی  غیرمنطقی کاموں کا دین نہیں اور رسول خدا(ص) سے اس قسم کے کاموں کی  نهی فرمایا ہے. چنانچہ فرمایا:

 «اُحثُوا في وُجوه المَدّاحينَ التُّراب»
 «  مدّاحان(تعریف کرنے والے) کے چہرے(منہ میں) پر خاک ڈالو »وسائل الشیعه، ج12، ص 132، حدیث اوّل.

اور   نوحه خوانی کے بارے میں فرمایا:

«اَلنِّياحَةُ مِن عَمَلِ الجاهِليّة»
 «نوحه خوانی [عهد] جاهلیت کے کاموں میں سے ہے»من لایحضره الفقیه، ج4 ص 376 ـ وسائل الشیعه، ج2، ص915
اور
«نَهي رسولُ الله (ص) عَنِ الرَّنَّةِ عِندَ المصيبة ونَهی عَنِ النِّياحَة و الإستماعِ إلَيها»
 « رسول خدا(ص) سے به وقت مصيبت  فریاد كرنے ،اور نوحه خواني سے  اور اسے سننے   سے نهی(منع) فرمایا»وسائل الشّیعه، ج2 ص 915 و ج12، ص 91 - مسند زید (ص 175)  پر نیز   حضرت علی(ع) سے مروی ہے که «نَهَی النَّبِیُّ (ص) عَنِ النَّوحِ» « پیامبر(ص) نے نوحه خوانی سے منع فرمایا».      

 اورجس وقت جناب جعفر بن أبی‌طالب ـ رضوانُ الله عليه ـ شہید ہوگئے تو  حضرت فاطمه(ع) سے رسول اللہ نے فرمایا:

 «لاتَدعی بِذُلٍّ و لاثُکلٍ ولاحزنٍ» « کسی کی موت پر اور جنگ میں کسی کی شہادت پر غم و واویلا نہ کرنا ۔۔۔//۔۔واذلّاه و واويلاه و واحزناه مت کہو//»  وسائل الشیعه، ج2 ص 915 و ج12، ص 91

اور «إنَّ رسولَ الله(ص) قال لِفاطمةَ(ع) اذا أنَا مِتُّ فَلاتَخمِشی عَلَیَّ وَجهاً و لاتَرخي عَلَیَّ شَعراً و لاتُنادِي بِالوَيل و لاتُقيمنّ عَلَيّ نائِحَةً»
 «رسول خدا(ص) نے حضرت فاطمه(ع) سے فرمایا کہ بیٹی!جب میں انتقال کر جاؤں تو اس وقت تم میری وفات پر اپنا منہ نہ پیٹنا اور اپنے بال نہ کھولنا اور واویلا نہ کرنا(مجھ پر نوحہ نہ کرنا) اور نوحہ کرنے والیوں کو نہ بلانا۔»وسائل الشیعه، ج2، ص 916 –
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(نوٹ:جلاء العیون جلد اول صفحہ 66 پر رسول خدا نے سیدہ النساء کو جو وصیت کی تھی وہ یہ ہے:

"اے فاطمہ واضح ہو کہ پیغمبر کیلے گریباں چاک نہ کرنا چاہیے۔اور بال نہ نوچنے چاہیں۔اور واویلا نہ کرنا لیکن وہ کہنا جو تیرے باپ نے اپنے بیٹے ابراہیم کے مرنے پر کہا کہ 'آنکھیں روتی ہیں اور دل غمگین ہے' اور میں نہیں کہتا کہ جو موجب غضب پروردگار ہو اور اے ابراہیم میں تجھ پر اندوہناک ہوں۔

اور مزید یہ بھی آتا ہے:
"پس تم لوگ فوج در فوج گھر میں آنا اور مجھ پر صلوۃ بھیجنا اور سلام کہنا،اور مجھ کو نالہ و فریاد اور گریہ و زاری سے آزار نہ دینا(یعنی یہ کام نہ کرنا)"۔
(جلاء العیون جلد اول صفحہ 77)

اور اس کے علاوہ حضرت علی ع نے فاطمۃ الزھراء سے جعفر بن ابی طالب کے موت پر کہا:
لا تدعی بویل ولا تکل ولا تحزن ولا حرب وما قلت فیہ فقد صدقت۔
کسی کی موت پر اور کسی کے دوران جنگ شہید ہوجانے پر غم کھاتے ہوئے واویلا کے ساتھ ماتم نہ کرنا اور جو کچھ اس کے بارے میں میں نے کہا ہے وہ سچ ہے۔

اس کے علاوہ حضرت خدیضہ ع کو بھی رسول اللہ نے صبر کی تلقین کی کہ بس آنکھیں اشک بار ہیں  اور دل غمگین ہے' اور میں نہیں کہتا کہ جو موجب غضب پروردگار ہو اور اے ابراہیم میں تجھ پر اندوہناک ہوں۔،،،!

اس کے علاوہ امیرالمومنین ع نے نہج البلاغہ میں رسول اللہ کی وفات کو سب سے بڑی مصیبت قرار دیا لیکن اس پر بھی جزع و فزع نہیں کیا کیونکہ رسول ص نے منع فرمایا تھا۔

اور سیدہ نساء اہل الجنہ،فاطمۃ بنت محمد ص کی وفات پر بھی علی ع اشک بار تھے لیکن غیر شرعی کاموں سے پر  ہیز کیا۔
اللہ ہمیں ان بزرگوار دین کے سچے محافظین کی سیرت پر عمل کرنے کی توفیق دے۔والسلام علی من اتبع الھدی

( بی ایم این:ایڈمن)
----------------------------------------------------------------------------

حضرت سیّد الشهداء(ع)  نے نیز  اپنے نانا کی سنت کی  پیروی کرتے ہوئے  حضرت زنیب سے فرمایا:
«يا اُخَيَّة اِنيّ اَقسَمتُ عَلَيكِ فَاَبِرّى قَسَمي لاتَشِقّی عَلَيَّ جَيباً وَ لاتَخمِشي عَلَيَّ وَجهاً و لاتَدعى عَلَيَّ بِالوَيل و الثُّبُور اذا أنَا هَلَكتُ»
 «پیاری بہن!میں تجھے قسم دلاتا ہوں ۔میری قسم کی لاج رکھتے ہوئے اسے پورا کر دکھانا۔میرے مرنے پر اپنا گریباں نہ پھاڑنا اور میری موت پر اپنے چہرے کو نہ خراشنا اور نہ ہی (ہائے)ہلاکت و (ہائے) بربادی کے الفاظ نہ بولنا » (الارشاد، شیخ مفید، ج2، ص97).
اور فرمایا:
 «لَعَنَ اللهُ الخامِشَةَ وَجهَها و الشّاقَّةَ جَيبَها وَ الدّاعِيَةَ بِالوَيلِ و الثُّبور»
«خدا لعنت کرے اس عورت پر جو   که [ بوقت مصیبت] چهرة   کو نوچے   اور گریبان پھاڑے اور فریاد و فغان(ہائے ہلاکت اور ہائے بربادی کے الفاظ بولے )کرے  »مسکّن الفواد، زین الدین العاملی، ص 108 – مستدرک الوسائل، ج1، ص144

 اور «لَيسَ مِنّا مَن حَلَقَ و لا مَن سَلَقَ و لا مَن خَرَقَ و لا مَن دعا بِالوَيلِ و الثُّبور»
«از ما نیست آن‌که موی خویش بکند (یا بتراشد) و صدای خود را بلند کند و گریبان بدرَد و فریاد وفغانِ واویلاه و واثبورا  کہے ».مسند الامام زید، ص 175 ـ اس حدیث کو شهید ثانی نے اس طرح بیان کیا: «لَيسَ مِنّا مَن ضَرَبَ الخُدودَ وَ شَقَّ الجُيوب» «وہ ہم میں سے نہیں جو بوقت مصیبت گالوں پر مارے اور گریباں پھاڑے». (مسکّن الفؤاد، ص 108).

 اور فرمایا «اِنّما نُهِيتُ عَنِ النَّوحِ عَن صَوتَينِ أحمَقَينِ فاجِرَين صَوتٍ عِندَ نغم لَعِبٍ و لَهوٍ و مَزامير شيطانٍ و صَوتٍ عِندَ مُصيبَةٍ خَمشِ وُجوهٍ وَ شَقِّ حُيُوبٍ و رَنَّةِ شيطانٍ»
 « مجھے منع کیا گیا ہے   نوحه خوانی سے ،   دو أحمق فاجر  آوازوں سے جن میں سے ایک  به وقت لَهو و لعب و مزمارهای شیطانی  کی آواز ہے اور دوسری آوازو   به وقت مصیبت   چہرہ یا منہ نوچنا  و گریباں پھاڑنا اور  شیطانی فریاد‌یں کرنا»مستدرك الوسائل  ج1، ص 144 و 145

اور فرمایا :«أربَعٌ فی أمَّتی مِن أمرِ الجاهليّة لايَترُکونَهُنَّ : الفَخرُ فی الأحسابِ و الطَّعنُ فی الأنساب و الإستسقاءُ بِالنّجوم و النِّياحَةُ»
 «چهار چیزیں جو کہ امور جاهلیّت  میں سے ہیں  میری امت ترک نہیں کریں گے: حسب و نسب پر فخر کرنا، طعنه کرنا نسب میں ،اور ستاروں سے بارش طلب کرنا اور نوحه خوانی »المصنّف، ج3، ص 559 ـ وسائل الشیعه، ج12 ص91 و مستدرک الوسائل، ج1 ص 143

پیامبر(ص)  نے بوقت  شهادت   جناب حمزه(ع) جو آپ کے چچا تھے لوگوں کو  نوحه خوانی منع فرمایا»المصنّف، ج،3 ص، 561 .

اور فرمایا: «صَوتانِ ملعونان يَبغُضُهُمَا اللهُ: اعوالٌ عِندَ مُصيبةٍ و صوتٌ عند نغمةٍ يَعنی النَّوحَ و الغَناءَ» «دو آوازیں  مورد و موجب لعنت ہیں  جنہیں خدا پسند نہیں کرتا، ناله‌ و فریاد کرنا بوقت مصیبت اور   غناکی آواز  کی آواز یعنی نوحه خوانی اور آواز غنا کی آواز»مستدرک الوسائل، ج1، ص 144

 و اسی طرح فرمایاد: «ضَربُ المُسلِمِ بِيَدِهِ عَلی فَخِذِهِ عِندَ المُصيبَةِ إحباطٌ لِأجرِه» «هنگام مصیبت کے وقت کوئی مسلمان اپنے رانِ  پر ہاتھ پیٹے ، اس کا اجر ضائع ہوجاتا ہے»فروع کافی، ج1 ص 224 ـ چنانچہ أمیرالمؤمین نے نیز فرمایا : «مَن ضَرَبَ يَدَهُ عَلی فَخِذِهِ عِندَ مُصيبَتِهِ حَبِطَ أجرُهُ (عَمَلُهُ) = جس نے بوقت مصیبت اپنے رانوں پر ہاتھ مارے ۔تو اس کے اعمال(اجر) ضائع ہوگئے» (نهج البلاغه، حکمت 144)

اسی لئے حضرت باقر(ع) نے فرمایا:
 «أشَدُّ الجَزَعِ الصُّراخُ بِالوَيل وَ العَويل و لَطمُ الوَجه و الصَّدر وَ جَزُّ ا لشَّعرِ عَنِ النَّواصی و مَن أقامَ النّواحَةَ فَقَد تَرَكَ الصَّبرَ و أخَذَ في غَيرِطريقِه»
« انتہائے جزع ویل عویل کی پکار کرنا ہے،اور منہ پر طمانچہ مارنا ہے،سینہ زنی کرنا اور بال نوچنا اور جس نے نوحہ خوانی و ماتم کیا اس نے صبر کو چھوڑ دیا اور غیر شرعی کام کیا۔».فروع کافی، ج1، ص 222

والسلام علی من اتبع الھدی| |         |
     از خادم شریعت مطھرہ ابن الرضا برقعی قمی

اسلام نے غیرخدا کیلے قربانی کو اوپر کی أحادیث میں عنوان «صَنَم» سے تعبیر کیا اور اس کو جائز قرار نہیں دیا،

"سُنَن أبی‌داود، کتاب الأیمان والنّذور (باب ما يُؤمَرُ به من الوفاء بالنّذر)

حدیث 3312 « . . . . . أنَّ امرَأةً أتَتِ النَّبِيَّ(ص) فَقالَت: يا رَسولَ اللهِ إنّي نَذَرتُ أن أضرِبَ على رَأسِكَ بِالدَّفِّ، قالَ:أَوفِى بِنَذرِكِ قالَت إنِّي نَذَرتُ أن اَذبَحَ بِمَكانٍ كَذا وَكَذا، مَكانٌ كانَ يَذبَحُ فيهِ أهلُ الجاهِلِيَّةِ قالَ: لِصَنَمٍٍ؟ قالَت: لا، قالَ: لِوَثَنٍ؟ قالَت: لا، قالَ: أَوفى بَنَذرِكِ»( )

3313 «نَذَرَرَجُلٌ عَلى عَهدِ رَسولِ اللهِ(ص) أن يَنحَرَ إِبِلاً بِبُوانَةَ فَأَتَى النَّبِيَّ(ص) فَقالَ: إنّي نَذَرتُ أن أنحَرَ إبِلاً بِبُوانَةَ فَقالَ النَّبِيُّ(ص) هَل كانَ فيها وَثَنٌ مِن أوثانِ الجاهِلِيَّةِ يُعبَدُ؟ قالوا: لا، قال: هل كانَ فيها عِيدٌ من أعيادِهِم؟ قالوا: لا، قالَ رسولُ اللهِ(ص): أَوفِ بِنَذرَكَ فَإنَّهُ لاوَفاءَ لِنَذرٍ في مَعصِيَةِ اللهِ وَ لا فيما لايَملِكُ ابنُ آدَمَ»

ان دو حدیث میں  نیز رسول خدا(ص) نے ایک شخص کو جس نے  نذر مانی تھی کہ اگر اللہ اسے بیٹا عطا کرے تو وہ مقام «بُوانه» پر قربانی کرے گا،رسول اللہ ص نے پوچھا: «هَل بِها مِنَ الأوثانِ شَئٌ؟» «کیا وہاں کوئی بت یا وثن ہے؟ و «هَل بِها وَثَنٌ أو عِيدٌ مِن أعيادِ الجاهِلِيَّةِ؟» «کیا وہاں بت یا جاہلیت کی عیدون میں سے کسی عید یا عبادت کی وہ جگہ ہے ؟» اور جب آپ ص  کو جواب نفی میں ملا کہ نہیں وہان ایسا کچھ نہیں تو آپ صنے فرمایا : «فَأوفِ بِما نَذَرتَ بِهِ لِلّهِ» «پس   نذر  کو خدا کیلے پورا کرو».


  ملاحظه کیجے اسلام نے غیرخدا کیلے قربانی کو اوپر کی  أحادیث میں عنوان «صَنَم» سے تعبیر کیا اور اس کو جائز قرار نہیں دیا، اور اسی طرح پہلے کے    صفحات میں ذکر کیا کہ  أصنام و أوثان مشرکین دراصل تمثال(شبیہ) اور یاد آوری کیلے تھا جو کہ ان کے مطابق  فرشتون اور ان کے بزرگون کی تھیں۔   اور ان کو صِرف چوب و پتھر  و فلز أعمال عبادیانجام دیتے تھے، نیز  اس عمومیّت عنوان «غیرخدا»  سے  بزرگان اسلام یا بزرگان دین بھی خارج  نہیں  اور ان کیلے ان اعمال کو جو عبادت کے زمرے میں آتی ہیں  نذر و ذبح و طواف  یہ ان کیلے بھی جائز نہیں (جیسا کہ بزرگان و فرشتون کیلے زمانہ جاھلیت کے مشرکین کیلے بھی جائز نہیں تھا). (فَتَأمَّل جدّاً)."

حوالہ کتاب: مفاتیح الجنان و قرآن،توحید عبادت،
مولف: آیت اللہ ابوالفضل ابن الرضا برقعی قمی
صفحہ نمبر 358

ور تم علما نما لوگ ان کو اس کام سے منع نہیں کرتے ہو!

"ہمارے لوگ جو شب و روز  کوچه و بازار میں جناب ابوالفضل عبّاس ع یا امام حسین ع یا   حضرت رضا ع و یا  .....  کی قسم کھاتے ہیں ،   کیا اسی طرح نہیں کہ جس طرح  مشرکین عصر جاهلیّت (قریش کے مشرکین) نیز اپنے بتون کی قسم کھاتے تھے اور کہتے تھے :

   وَ بِاللاّتِ والعُزّى و مَن دانَ دينَها
    وَ بِاللهِ، إنَّ اللهَ مِنهُنَّ أكبَرُ!( )
لات کی قسم اور عزی کی قسم! اور جو ان کے دین پر ہے
اور اللہ کی قسم ،بے شک اللہ ان سب سے بڑا ہے

اور تم علما نما لوگ ان کو اس کام سے منع نہیں کرتے ہو!! "

حوالہ کتاب: مفاتیح الجنان و قرآن،توحید عبادت،
مولف: آیت اللہ ابوالفضل ابن الرضا برقعی قمی
صفحہ نمبر 194

غیر خدا کا نام لے کر قسم اٹھانے کو شرک شمار کیا گیا ہے

اسلام میں غیر خدا کا نام لے کر قسم اٹھانے کو شرک شمار کیا گیا ہے. رسول خدا(ص) نے فرمایا :

 «مَن حَلَفَ بِشَئٍ مِن دُونِ اللهُ فَقَد أشرَكَ [او قال: ألا هُوَ مُشرِكٌ].»

 "جو شخص اللہ کے علاوہ کسی غیر کی قسم کھائے تو اس نے شرک کیا یا فرمایا کہ خبردار وہ مشرک ہے"۔  (مصنف عبدالرزاق، ج8، حدیث 15926)

 استاد و معلّم  جناب شیخ عباس قمی نے  نیز نقل کیا ہے کہ رسول اللہ ص نے فرمایا: «مَن حَلَفَ بِغَيرِ اللهِ فَقَد أشرَكَ [و في بعض الرِوايات: «فَقُد كَفَرَ بِالله»] = جو شخص غیر خداغیر اللہ) کی قسم اٹھائے تو اس نے شرک کیا اور بعض روایات کے مطابق اس شخص نے کفر کیا » (مستدرک الوسائل، چاپ سنگی، ج3، ص51 و 54)

  کتب اهل سنّت میں  نیز اس کے مشابہ   روایات دیکھنے کو ملیں گی. اس جملہ سے : ایک شخص نے جب کعبہ کی قسم کھائی تو ہیغمبر ص نے اس سے  فرمایا: «مَن حَلَفَ بِغَيرِ اللهِ فَقَد أشرَكَ  

" جس شخص نے بھی غیر اللہ کی قسم اٹھائی،اس نے  البتہ شرک کیا." (التّاج الجامع لِلاصول فی احادیث الرّسول، ج3، ص75). 

حوالہ کتاب: مفاتیح الجنان و قرآن،توحید عبادت،
مولف: آیت اللہ ابوالفضل ابن الرضا برقعی قمی

نوٹ: آیت اللہ برقعی نے یہاں ایک روایت کا ذکر نہیں کیا،ایک روایت ہے کہ "اللہ تعالی کیلے تو یہ روا ہے کہ اپنی مخلوقات میں سے کسی کا قسم کھائے لیکن مخلوقات کیلے یہ جائز نہیں کہ اللہ کے علاوہ کسی کا قسم کھائے۔

آیت اللہ العظمی ابو الفضل برقعی اور اوقات نماز

آیت اللہ العظمی ابو الفضل برقعی اور اوقات نماز پر فتوی

"دین اسلام میں دن رات میں 17 رکعات واجب ہیں،ان نمازوں کو پانچ اوقات میں پڑھتے ہین اور رسول اللہ ص نے پانچ وقت(الگ الگ اوقات) میں ہی اس کو ادا کیا،لیکن مذاہب کے پیروکار ان کو تین اوقات میں(جمع کر کے) انجام دیتے ہیں۔۔۔۔۔!

اس جگہ میں یہ بات ذکر کرنا لازمی سمجھتا ہوں کہ تنہا کتب شیعہ میں ایک سو کے قریب احادیث ہیں جو اس بات کی دلالت کرتے ہیں کہ دن رات میں نمازوں کے ( الگ الگ) پانچ اوقات ہیں،جو شخص اس موضوع پر تحقیق کرنا چاہتا ہے وہ میری کتاب "جامع المنقول فی سنن الرسول ص" کا مطالعہ کرے،اس میں سے ایک روایت کتاب وسائل الشیعہ میں ابراہیم کرخی سے مروی ہے کہ فرامایا:

[4772] 32« عن ابراهیم الکرخی قال قلت لأبي الحسن الرضا: لو أن رجلاً صلّى الظهر بعدما يمضي من زوال الشمس أربعة أقدام ، أكان عندك غير مؤدًّ لها ؟ فقال : إن كان تعمّد ذلك ليخالف السنّة والواقت لم تقبل منه . ، كما لو أنّ رجلاً أخّر العصر إلى قرب أن تغرب الشمس متعمّداً من غير علّة لم يقبل منه ، إنّ رسول الله ( صلى الله عليه وآله ) قد وقّت للصلوات المفروضات أوقاتاً ، وحدّ لها حدوداً في سنّته للناس ، فمن رغب عن سنّة من سنته الموجبات كان مثل من رغب فرائض الله »

" ابراہیم کرخی بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام سے دریافت کیا کہ اگر کوئی شخص اس وقت ظہر کی نماز پڑھے جب سایہ چار قدم ہو جائے تو آیا وہ آپ کے نزدیک نماز کا ادا کنندہ سمجھا جائے گا؟ فرمایا: اگر اس نے عمدا ایسا کیا ہے تاکہ سنت رسول ص  اور مقررہ وقت کی مخالفت کرے تو اس کی نماز قبول نہیں ہوگی۔جس طرح کوئی شخص بغیر کسی عذر کے عمدا نماز عصر کو غروب تک موخر کرے تو اس کی نماز قبول نہیں ہوگی۔حضرت رسول خدا ص نے (خدا کی اجازت) سے  واجبی نمازوں کے اوقات مقرر کئے ہیں اور لوگوں کیلے اپنی سنت میں کچھ حدود و قیود مقرر کئے ہیں،تو جو شخص آپ ص کی واجبی سنتوں میں سے کسی سنت کی خلاف ورزی کرے گا وہ اس شخص کی مانند ہوگا جو خدا کے فرائض سے روگردانی کرے۔"

http://alkafeel.net/islamiclibrary/hadith/wasael-4/wasael-4/v08.html

اللہ تعالی کی طرف سے جبرئیل امین نمازوں کے جو اوقات لائے وہ پانچ وقت(الگ الگ وقت) کی نمازیں ہیں،اور اگر کوئی شخص ان نمازوں کو پانچ کی بجائے تین اوقات میں ادا کرے وہ گناہ کبیرہ کا مرتکب ہو جائے گا،اور ابن عباس نے رسول اللہ ص سے یہ روایت کی ہے کہ:
من جمع بین الصلاتین من غیر عذر فقد اتی بابا من ابواب الکبائر

جو شخص دو نمازوں کو بغیر کسی عذر کے جمع کرے وہ گناہان کبیرہ میں سے ایک گناہ کا مرتکب ہوا۔"

نوٹ:آیت اللہ برقعی کی مسجد"وزیر دفتر" میں نمازیں الگ الگ پانچ اوقات میں باجماعت پڑھائی جاتی تھیں۔،ڈاکٹر مصطفی حسینی طباطبائی بھی موحدین کی قیادت میں اس مسجد کا اکثر دورہ کرتے۔اس مسجد کے دروازےکے اوپر ایک بورڈ پر"وان المساجد للہ فلا تدعوا مع اللہ ااحدا" لکھا ہوتا تھا۔آیت اللہ برقعی کے اس فتوی پر بہت سے علماء و مجتہدین کے تحفظات ہیں،اور آپ اس سے متعلق یہ درس خارج فقہ کی بحث پڑھ سکتے ہیں۔

http://fa.tabrizi.org/1390/08/18/893

عقیدہ رجعت اور آیت اللہ آغا سیدابوالفضل برقعی رضوی قمی کا نظریہ

عقیدہ رجعت اور آیت اللہ آغا سیدابوالفضل برقعی رضوی قمی کا نظریہ

"اور یہ "عقیدہ رجعت" فی الواقع ایک باطل عقیدہ ھے جو کہ قرآن کے صریحا خلاف ھے کیونکہ قرآن کہتا ھے:  ﺛُﻢَّﺇِﻧَّﻜُﻢْ ﺑَﻌْﺪَ ﺫَﻟِﻚَ ﻟَﻤَﻴِّﺘُﻮﻥَ * ﺛُﻢَّ
ﺇِﻧَّﻜُﻢْ ﻳَﻮْﻡَ ﺍﻟْﻘِﻴَﺎﻣَﺔِ ﺗُﺒْﻌَﺜُﻮﻥَ[ﺍﻟﻤﺆﻣﻨﻮﻥ16: ]  پھر جب اگر امام اپنے دشمنوں سے بدلہ لینے کیلے اس دنیا میں واپس آئیں گے تو پھر خدا تعالی کے وعدہ وعید اور حساب کتاب و عقاب کا کیا مطلب ھے؟ (این چہ معنی دارد)

مزید یہ کہ اللہ کی کتاب قرآن مجید میں آیتیں ہیں کہ جن سے روشن ھے کہ ظلم اور شرک و کفر قیامت کے دن تک(قیامت کی آخری گھڑی تک)
دنیا میں رہیں گے
جیسا کہ اللہ تعالی نے یہود و نصاری کی بقا اور وجود مثلا یوم قیامت تک کو بیان یوں کیا:

 ﻭَﻣِﻦَ ﺍﻟَّﺬِﻳﻦَﻗَﺎﻟُﻮﺍ ﺇِﻧَّﺎ ﻧَﺼَﺎﺭَﻯ ﺃَﺧَﺬْﻧَﺎﻣِﻴﺜَﺎﻗَﻬُﻢْ ﻓَﻨَﺴُﻮﺍ ﺣَﻈًّﺎ ﻣِﻤَّﺎﺫُﻛِّﺮُﻭﺍ ﺑِﻪِ ﻓَﺄَﻏْﺮَﻳْﻨَﺎ ﺑَﻴْﻨَﻬُﻢُﺍﻟْﻌَﺪَﺍﻭَﺓَ ﻭَﺍﻟْﺒَﻐْﻀَﺎﺀَ ﺇِﻟَﻰ ﻳَﻮْﻡِ
ﺍﻟْﻘِﻴَﺎﻣَﺔِ ﻭَﺳَﻮْﻑَ ﻳُﻨَﺒِّﺌُﻬُﻢُ ﺍﻟﻠﻪﺑِﻤَﺎ ﻛَﺎﻧُﻮﺍ ﻳَﺼْﻨَﻌُﻮﻥَ
[ﺍﻟﻤﺎﺋﺪﺓ14]،

اور اسی طرح دوسرے مقام پر ارشاد ھے:

 ﻭَﻗَﺎﻟَﺖِ ﺍﻟْﻴَﻬُﻮﺩُ ﻳَﺪُﺍﻟﻠﻪ ﻣَﻐْﻠُﻮﻟَﺔٌ ﻏُﻠَّﺖْ ﺃَﻳْﺪِﻳﻬِﻢْ ﻭَﻟُﻌِﻨُﻮﺍ ﺑِﻤَﺎ ﻗَﺎﻟُﻮﺍ ﺑَﻞْ ﻳَﺪَﺍﻩُ
ﻣَﺒْﺴُﻮﻃَﺘَﺎﻥِ ﻳُﻨﻔِﻖُ ﻛَﻴْﻒَ
ﻳَﺸَﺎﺀُ ﻭَﻟَﻴَﺰِﻳﺪَﻥَّ ﻛَﺜِﻴﺮًﺍ ﻣِﻨْﻬُﻢْﻣَﺎ ﺃُﻧﺰِﻝَ ﺇِﻟَﻴْﻚَ ﻣِﻦْ ﺭَﺑِّﻚَﻃُﻐْﻴَﺎﻧًﺎ ﻭَﻛُﻔْﺮًﺍ ﻭَﺃَﻟْﻘَﻴْﻨَﺎﺑَﻴْﻨَﻬُﻢُ ﺍﻟْﻌَﺪَﺍﻭَﺓَ ﻭَﺍﻟْﺒَﻐْﻀَﺎﺀَ ﺇِﻟَﻰﻳَﻮْﻡِ ﺍﻟْﻘِﻴَﺎﻣَﺔِ [ﺍﻟﻤﺎﺋﺪﺓ64]
پس اگر جب سارے بارہ امام یا امام زمانہ امام مھدی آکر گناہ گاروں کو سزاد دیں گے اور دنیا سے یکسر کفر و شرک کے اوراق لپیٹ دیں گے اور سب لوگ اسلام لائیں گے اور دوسرا کوئی مذھب نہیں رہے گا تو پھر یہ آیتیں جن میں یھود و نصاری کے آخری ساعت قیامت تک کے وجود کا بیان ھے بےمعنی بن جایں گے."

آیت اللہ ابوالفضل برقعی قمی،کتاب خرافات وفور در زیارت قبور

نوٹ: کتب تشیع کے مطابق امام مھدی فرزند امام حسن عسکری ع کے بعد ان کے علاوہ یکے بعد دیگرے بارہ اور مھدی آئیں گے.